کارڈف مسلم سکول یوکے میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سرفراز ملک

کارڈف/ جہلم: کارڈف مسلم سکول بچوں کی تعلیم و تربیت اسلامی اقتدار کے مطابق کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمان خاص منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے تقریب کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سکول یوکے کے ہر شہر میں ہونے چاہیے تاکہ مسلم کمیونٹی کے بچوں کی صحیح معنوں میں اسلامی اقتدار کے مطابق تعلیم و تربیت ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو یکجا ہو کر ایسے اقدام کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
اس موقع پر ایم ڈی ایس ایل ایس کالج و سابق چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرفراز ملک اور پاکستان کے ویلز کیلئے اعزازی انوسٹمنٹ کونسلر فہیم اظہر نے چیئرمین کارڈف مسلم سکول کارڈف ویلز یوکے، ساجد حسین مسلم کمیونٹی کیلئے نمایاں خدمات پربیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیا اور اس سکول کو ہائی سکول بنانے کے مشن میں ہر ممکنہ معاونت کا اعادہ کیا۔