جہلم

کلاس فور ایسوسی ایشن کی بہتری اور تنظیم سازی کیلئے تحصیل جہلم میں 20 جنوری کو الیکشن ہو گا

جہلم: آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا کا ضلعی عہدیداروں کی ماہانہ میٹنگ زیر سرپرستی ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ منعقد ہوئی جس میں تمام عہدیداروں نے کلاس فور ملازمین کی بہتری کیلئے مالی اور وقتی قربانی سے جدوجہد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی کلاس فور ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے جہلم کی چاروںتحصیلوں میں تنظیم سازی کیلئے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ،پہلے مرحلے میں تحصیل جہلم میں 20 جنوری کو الیکشن ہوگا، امیدواروں نے ملازمین سے رابطے شروع کردیئے۔ الیکشن کی نگرانی شمالی پنجاب کے سرپرست اعلی حاجی محمد افضل بلوچ کریں گے جبکہ ان کی معاونت کے لئے ممبران فرائض سرانجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button