جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28 اعشاریہ 44 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 1 عشاریہ 57 فیصد کی کمی ہوئی، آلو، دال مونگ، بیف سمیت 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 251 اعشاریہ 85 روپے ہو گئی۔

حالیہ ہفتے کے دوران فی کلو آلو کی قیمت میں 1 اعشاریہ 21 روپے کا اضافہ ہوا، خشک دودھ کی قیمتوں میں 22 اعشاریہ 42، بیف کی فی کلو قیمت میں 3 اعشاریہ 81 روپے، ماچس، باسمتی چاول ٹوٹا، واشنگ صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 30 روپے فی کلو سستے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 87 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2644 سے کم ہو کر 2571 روپے ہوگئی، پیاز 2 روپے 15 پیسے، دال مسور 6اعشاریہ16 روپے سستی ہوئی، چینی، زندہ مرغی، دال ماش، دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button