قرآن و سنت کا راستہ چھوڑ کر ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی واحدنیت ہی سچائی کی دلیل ہے، قرآن مجید راہ ہدایت ہے، جس پر عمل پیرا ہونے میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ وحدت امت کی ضمانت مہیا کرتا ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ امت جب بھی اکھٹی ہوئی تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے عقیدے پر اکٹھی ہوئی اور جان و مال کی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا، اسلام لوگوں کو ان کے حقوق ادا کرنے اور بلا تفریق انصاف مہیا کرنے کا حکم دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کا راستہ چھوڑ کر ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے، ہماری زندگی کا آئیڈیل نمونہ حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی مبارک ہے، حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک آئیڈیل اور عملی نمونہ ہے، حضور کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، جس کو اپنا کر مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔