سوہاوہ
پولیس تھانہ سوہاوہ میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی آپس میں لڑ پڑے

سوہاوہ: پولیس تھانہ سوہاوہ میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی آپس میں لڑ پڑے، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اے ایس آئی کے خلاف رپٹ درج کروا دی، اے ایس آئی نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کے خلاف جوابی رپٹ لکھوا دی۔
ایس ایچ او نے اے ایس آئی کو رپٹ میں کرپٹ لکھوایا جبکہ اے ایس آئی نے ایس ایچ او کے متعلق لکھوایا کہ ایس ایچ او خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، ایس ایچ او کے خلاف متعدد شکایات پہلے بھی ہو چکی ہیں، ایس ایچ او کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے۔
دونوں افسران نے ایک دوسرے کے متعلق الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔