جہلم

سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی جہلم شہر کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس غائب

جہلم: سوئی گیس صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی، شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس غائب، خواتین کو کھانا تیار کرنے، معصوم بچوں کو دودھ گرم کرکے دینے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

سردی کے آغاز سے قبل سوئی گیس غائب ہے تو سرد موسم میں صارفین کا کیا بنے گا، عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس صبح اور نہ ہی رات کے اوقات میں دستیاب ہوتی ہے جس کی وجہ سے گھریلو خو اتین کو صبح کا ناشتہ تیار کرنے جبکہ رات دیرسے گھر آنے والے افراد کو رات کا کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے صبح اور رات کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے اربا ب اختیار ، وفاقی وزیر پٹرولیم سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button