
دینہ میں بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں ایلفی ڈالنے کا گروہ سرگرم، الفلاح بینک جی ٹی روڈ دینہ میں اے ٹی ایم مشین میں ایلفی ڈالنے کے بعد کئی روز سے بند، بنک کے متعلقہ صارفین ذلیل و خوار جبکہ دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں بھی یہ واقعہ پیش آ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں نوسر باز گروہ سر گرم ہے جو بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں ایلفی ڈال کر لوگوں کو تنگ کرنے لگے، گزشتہ روز جی ٹی روڈ دینہ پر واقع الفلاح بینک میں نامعلوم شخص بڑی مہارت کے ساتھ اے ٹی ایم مشین میں ایلفی ڈال کر غائب ہو گئے اور مشین نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ اس گروہ نے مسلم کمرشل بینک، میزان بینک سمیت دیگر گزشتہ کئی بینکوں میں ایلفی ڈال کر غائب ہو گئے تھے جس کی وجہ سے صارفین کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ ایسے گروہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کر سکیں۔