دینہ

لانگ مارچ؛ راجہ معروف عابد اور سید حسبان شاہ بخاری کی عامرمحمود کیانی سے دینہ میں ملاقات

دینہ کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامرمحمود کیانی سے راجہ معروف عابد سینئر رہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ، راجہ عامر نواز سابق چیئرمین یوسی اڈرانہ اور سید حسبان شاہ بخاری نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت کی، دینہ میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اس ملاقات میں راجہ رؤف کیانی سابق کونسلر بڑاگواہ، چوہدری قیصرمحمودکدلوٹ اور دیگر بھی شامل تھے۔

عامرکیانی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عوام کے اعتماد سے حقیقی آزادی حاصل کریں گے اور یہ لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے بعد اب عمران خان اور کارکنان کے حوصلے پہلے سے مزید بلند ہیں اور جگہ جگہ قافلے کا شاندار استقبال ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں عوام باہر نکل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button