پنڈدادنخان

سلامتی اداروں اور املاک کو نقصان پہنچانے والے ملک کو اندرونی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یونس شہباز

پنڈدادنخان: 9 مئی کو ملک بھر میں جو پرتشدد مظاہروں کے دوران قومی و سلامتی اداروں اور املاک کو جو بھاری نقصان پہنچایا گیا، ملک بھر کی محب وطنوں کی طرح شہیدوں اور غا زیوں کی سر زمین تحصیل پنڈدادنخان کے عوام میں بھی ملکی املاک اور اداروں کو نقصان پہنچانے والوں کے ملک دشمن اقدامات کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہبا ز نے اس افسوس ناک سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی ہمدردی میں ملکی املاک اور اداروں کو نقصان نہ پہنچایا، سیاسی ہمدردی ضرور ہونی چاہیے پرامن احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن ملک کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو نہیں ایسے عمل سے دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ہمیں اپنے ملک اور اداروں کی حفاظت خود بھی کرنی چاہیے ملکی ادارے ہیں تو ہم ہیں۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں نے بھی پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو ہونے والے ہنگامے بڑا المیہ ہے جن شر پسند عناصر نے ملکی اداروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے وہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوںعلا کار بن رہے ہیں ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ ملکی اداروں کو کسی صورت میں نقصان نہ پہنچایا جائے اگر کوئی بھی ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہر جماعت کے سرکردہ ایسے عناصر پر نظر رکھیں۔ تحصیل پنڈدادنخان کا کوئی گاوں ایسا نہیں جہاں کسی شہید کا جسد خاکی سپرد خاک نہ ہو، تحصیل پنڈدادنخان کے عوام نے پرتشدد عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملکی اداروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button