پنڈدادنخان

معروف قانون دان شکیل شیراز ایڈووکیٹ تیسری مرتبہ بار ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

پنڈدادنخان: معروف قانون دان شکیل شیراز ایڈووکیٹ تیسری مرتبہ بار ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میری بھرپور کوشش ہوگی کے دوستوں کی امیدوں پر پورا اتروں اور بار کے لیے اپنی خدمات انجام دوں، شکیل شیراز ایڈووکیٹ نائب صدر۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن سینئر صحافی یوسف ناز، ڈویژنل یونین کے سابق صد ر و جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب سینئر صحافی یو نس شہباز کے چھوٹے بھائی معروف قانون دان شکیل شیزار ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے تیسری بار بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔

ملک کے نامور صحافی و تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان نعمان عباسی،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان عامر علی،تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں ،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان، چیئر مین سید اختر علی شاہ بخاری، نائب صدر نور محمد لِلہ ،ملک فاروق اعظم، سینئر صحافی شجاع احمد لنگاہ، سینئر صحافی عبداللہ عاصم ،رضوان یوسف ،ذیشان یوسف ،عدنان یونس ،عابد قریشی، صفر علی خان ،مدثر کھوکھر،چوہدری اعجاز محمود ، اطہرعمران، راجہ ندیم جنجوعہ، وسیم وصی ، عمر شہزاد، محمد جاوید یعقوب بلوچ، نوجوان صحافی سلیمان شہباز او ر ضلع بھر کے صحافیوں،وکلا اور سیاسی سماجی شخصیات نے شکیل شیراز ایڈوکیٹ کو بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شکیل شیراز ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح میری بھرپور کوشش ہوگی کے دوستوں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں اور احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دے سکوں میں تمام دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button