دینہاہم خبریں

حکومت نے عوام کو لو ٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، ہمارے ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ندیم خادم

دینہ: بڑے بڑے دعوے کرنے والی تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا محال کر دیا حکومت نام کی کو ئی چیز ہی نہیں حکومتی ادارے مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ایسا لگتا ہے کہ حکومتی نمائندے عوام کے مسائل کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن کی کردار کشی کا منڈیٹ لے کر آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے دینہ کے گاؤں پیر بھچر شریف میں صدر دینہ پریس کلب سید تو قیر آصف شاہ کے تایا جان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے خاندان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کو عبادت سمجھتے ہو ئے بلا تفریق اپنے علاقے میں ریکارڈ تر قیاتی کام کیے ہیں مگر اس حکومت نے عوام کو لو ٹنے کے سوا کو ئی کام نہیں کیا ہمارے ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے،50لاکھ گھر، ایک کروڑ نو کریاں دینے کے بجائے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا آج لوگ جھولیاں بھر بھر کر بد عائیں دے رہے ہیں اور حکو متی و زراؤمشیر خود مزے لے رہے ہیں۔

چوہدری ندیم خادم نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی اور تمام مسا ئل کو حل کرے گی، عوام کے دلوں کی دھڑکن میاں نواز شریف آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، تبدیلی سر کار کا نعرہ لگانے والوں کو بھی آج میاں نواز شریف یاد آ رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button