کھیوڑہ حادثہ؛ کب تک ہم لاشیں اٹھاتے رہیں گے، شہر کے ساتھ بائی پاس بنایا جائے۔ لواحقین

کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بنایا جائے، ہیوی لوڈ گاڑیوں پر اوور لوڈنگ کو کنٹرول کیا جائے، آئی سی آئی سوڈا ایش اور پی ایم ڈی سی انتظامیہ مین روڈ بنوائے جب تک اوور لوڈگاڑیوں پر کنٹرول نہیں ہوتا حادثات ہوتے رہیں گے، ہیوی لوڈ گاڑیوں کی وجہ کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، کب تک ہم لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی فوری نوٹس لیں۔
ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ پہاڑی ایریا میں چند دن قبل ہونے والے درد ناک سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر میں فوری طور پر بائی پاس بنوانے کے احکامات جاری کیے جائیں، انشاء اللہ جلد ہی پورے شہر کی ہر برادری سے لوگوں کو دعوت دے کر اکٹھ کریں گے اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں، کئی بار قیمتی جانوں کا ضیاح ہو چکا ہے، اوور لوڈ گاڑیوں پر کنٹرول آج تک نہیں ہو سکا، جب بھی کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو انتظامیہ نے صرف تسلیاں دیں۔
لواحقین نے کہا کہ آئی سی آئی سوڈا ایش پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ و دیگر صنعتی اداروں میں رامیٹریل جاتا ہے، کھیوڑہ شہر کا مین روڈ مکمل طور پر ٹوٹ جاتا ہے، سب سے زیادہ ہیوی ٹریفک آئی سی آئی اور پی ایم ڈی سی کی ہوتی ہیں، آئی سی آئی سوڈا ایش اور پی ایم ڈی سی انتظامیہ شہر میں مین روڈ کی تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائیں، جب تک شہر کے ساتھ بائی پاس نہیں بنتا اور اوور لوڈ گاڑیوں پر کنٹرول نہیں کیا جاتا تب تک حادثات رونما ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ہمارے شہر کے ساتھ فوری طور پر بائی پاس بنانے کے احکامات جاری کریں۔