پٹرول پمپس پر ہیرا پھیری عروج پر، نوزل سے پٹرول نکلے بغیر میٹر 200 روپے کے ہندسہ عبور کر گیا

پنڈدادنخان: پٹرول پمپس پر ہیرا پھیری عروج پر، پیمانوں میں دو نمبری، صارفین کو روازنہ کی بنیاد پر پھکی، نجی پٹرول پمپ کے میٹر نے دوڑ لگا دی، نوزل سے بغیر پٹرول نکلے میٹر 200 روپے کے ھندسے کو کراس کر گیا ۔ صارف کے احتجاج پر اے سی پنڈدادنخان کا ایکشن، مشین سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں ریلوے پھاٹک کے قریب قائم سلطان سی این جی پٹرول پمپ پر ایک موٹرسائیکل سوار پٹرول ڈلوا رہا تھا تو شک پڑنے پر اس نے نوزل اوپر اٹھا دی، میٹر 200 کےہندسہ سے کو عبور کر چکا تھا جبکہ نوزل سے ایک قطرہ بھی پٹرول موٹر سائیکل کے ٹینک تک نہ پہنچ سکا۔
اس سے قبل بھی مذکورہ پٹرول پمپ پر کافی دفعہ جرمانہ عائد ہو چکا ہے اور اس کے پیمانے ایک لیٹر کی بجائے آٹھ پوائنٹ پٹرول ڈلیور کرتے ہیں جو کہ دوسرے پٹرول پمپ کے نسبت پچاس روپے فی لیٹر مہنگا پڑتا ہے۔
اس واقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مشین سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سماجی حلقوں نے ڈی او انڈسٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرول پمپس پر معیار اور مقدار کو بہتر بنایا جائے۔