جہلم

مشیر وزیر اعلیٰ چوہدری عارف کی قیادت میں تاجروں کی ایڈمنسٹریٹر اور سی او میونسپل کارپوریشن سے ملاقات

جہلم: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد عارف کی قیادت میں مین بازار نیا بازار کے تاجروں کی بڑی تعداد میں میونسپل کارپوریشن جہلم کے ایڈمنسٹریٹر اور سی او سے ملاقات جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے کرایہ داران کی مشکلات کا ذکر کیا۔

میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر بابر صاحب دین نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، میونسپل کارپوریشن اس حوالے سے قانونی کاروائی کرنے سے قبل تمام تاجروں کو آن بورڈ لیناچاہتی ہے آج کی میٹنگ کا مقصد بھی یہی ہے۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار آفتاب خان نے کہا کہ جہلم کے تمام بازاروں میں تاجروں کو درپیش مسائل کا حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ تاجر بھی غیر ضروری تجاوزات سے گریز کریں اور بلدیہ کے کرایہ دار دکاندار اپنے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے میونسپل کمیٹی کے عملہ سے تعاون کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button