دینہ

دینہ: منارہ پلی سے بوہڑیاں نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو گیا

دینہ: عوام کے لئے خو شخبری، منارہ پلی سے بوہڑیاں نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو گیا، سابق چیئرمین یوسی مغل آباد حاجی چوہدری لہراسب کے صاحبزادے اور عوامی سماجی سیاسی نوجوان لیڈر یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں جوئیاں کے رہائشی چوہدری توقیر عباس کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل میں بوہڑیاں روڈ جو کہ انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی سڑک پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا تھا، جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے تھے۔ بارش کے موسم میں سڑک دریا کا منظر پیش کر تی تھی۔

عوامی مسئلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقہ کے نوجوان سیاسی رہنما صدر مسلم لیگ ن دینہ و سوہاوہ و صدر پی پی 25 چوہدری توقیر عباس اور میاں محمد شفیق سابق کسان کونسلر ہمراہ ٹیم چوہدری فرخ الطاف سابق ایم این اے کوعلاقہ کا یہ گھمبیر مسئلہ بتایا تو انہوں نے فوری عوامی مسئلہ حل کرنے کی حامی بھر لی ،اس طرح آج بوہڑیاں روڈ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔

اس موقع پر چوہدری توقیر عباس نے ہمراہ ٹیم قاسم تیمور جٹ یوکے،چوہدری احتشام الحسن ،زین العابدین بٹ،چوہدری زیشان اشفاق ایڈوکیٹ،چوہدری عون طارق،میاں عمر ہمدانی اور میاں محمد شفیق نے سڑک کی تعمیر کے لئے آنے والا میٹریل چک کیا۔

عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے کہ بوہڑیاں روڈ کی تعمیر سے انکا درینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button