جہلم

عوام کچن گارڈننگ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گھریلو سطح پر سبزیوں کو اگائے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ

جہلم: عوام الناس میں کچن گارڈننگ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ زراعت جہلم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد ضلع بھر میں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے لیے حکومت کی کوششوں، غذائی تحفظ، صحت اور کفالت کے حصول کے لیے کیے جانے والے تمام تر ممکنہ اقدامات کو لوگوں تک پہنچانا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ سیمینار کا مقصد سبزیوں کو گھریلو سطح پر آ گانا ہے تاکہ غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کی مغربی ممالک میں تازہ ترین رحجان یہ ہے کہ وہ مرغیاں، بھینس وغیرہ خود پالتے ہیں تاکہ اپنی تمام غذائی ضروریات کو پورا کر سکیں اور وہ مارکیٹ سے اشیاء کا کم استعمال کرتے ہیں، کھاد اور یوریا کا استعمال صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے، موجودہ دور میں پاکستان کے اندر بھی فارم ہاؤس میں کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ذراعت کی جانب سے آگاہی سمینار عوام کی معلومات میں اضافے کے لیے رکھا گیا ہے تاکہ عوام کچن گارڈننگ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گھریلو سطح پر سبزیوں کو لگائے اور اپنی غذائی ضروریات کو گھر میں ہی پورا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button