
دینہ کے علاقے پیر شاہ وسن میں سپر 4 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز خان تھے۔
اس موقع پر چوہدری ندیم خان اور راجہ زاہد عزیز خان نے کہاکہ والی بال ہمارے علاقے کی پسندیدہ ترین کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے لیکن ہمارے نوجوانوں کے لیے کوئی جدید ترین گراؤنڈ نہیں ہیں جہاں جگہ میسر آئے کھیل لیتے ہیں جو کچھ عرصہ کے لیے ہوتا ہے، مستقل گراؤنڈ کہیں بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا شوق اور محنت دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے کہ آج تک ہمارے نوجوان اپنی بنیادی سہولیات سے محروم کیوں ہیں۔اس کا ذمہ دار کون ہے؟لیکن ہم اس بحث میں نہیں جانا چاہتے۔ہمیں اب یہ سوچنا ہے کہ ہم نے کیا کرنا ہے، ہمارے کیا فرائض ہیں، مستقبل میں نوجوانوں کے لیے ان کے معاشی اور ذہنی و جسمانی سہولیات کو کیسے پورا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک ہمیں توفیق عطاء فرمائے ہماری محنت اور کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت عطاء فرمائے اور ہم اپنے علاقے کے نوجوانوں کا مستقبل شاندار اور روشن بنا سکیں۔
اختتام پر کامیاب ٹیموں میں مہمانوں نے انعامات تقسیم بھی کئے۔