جہلم

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جہلم کے شہریوں کے لئے مشکلات بڑھ گئیں

جہلم: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں کے لئے مشکلات بڑھ گئیں ۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہونے سے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی نیچے چلا گیا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ24 ڈگری سنٹی ہو سکتا ہے،شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

سرد موسم میں سوئی گیس کی بندش کے بعد گھروں میں کھانا پکانے کے لئے کوئلے کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں کوئلہ بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے اور آگ تاپنے کے لیے بارش کے بعد باربی کیو کے مزے لوٹنے کے لیے بھی کوئلہ استعمال ہوتا ہے، جس سے کوئلے کی قیمت میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button