جہلم
سول ہسپتال جہلم میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ برائے پیدائشی کٹے ہونٹ و تالو بچوں کیلئے لگایا گیا

جہلم: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کے شعبہ امراض سینہ و تپ دق میں حسب سابق روایت 13 واں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ برائے پیدائشی کٹے ہونٹ و تالو بچوں کیلئے لگایا گیا۔
کیمپ کی پلاسٹک سرجنز پر مشتمل ٹیم نے کٹے ہونٹ و تالو کے بچوں کا مفت معائنہ کیااور تمام بچوں کی مفت پلاسٹک سرجری کی گئی۔
کیمپ کے فوکل پرسن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ یہ کیمپ پروفیسر ڈاکٹر علام قادر فیاض معروف پلاسٹک سرجن کے زیر نگرانی گزشتہ 14 سال سے منعقد کیا جارہا ہے جہاں پر سینکڑ وں بچے مستفید ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر عدنان نجب صد رپی ایم اے اور ڈاکٹر نعیم غفار چیئرمین پی ایم اے ویلفیئر کمیٹی سمیت ڈاکٹر احمد حسن نے بھی کیمپ کا دورہ کیا، اور اپنے تاثرات انتہاء کی مثبت انداز میں قلم بند کئے۔