
دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن، دینہ کے مختلف مقامات پر خوردونوش اشیاء کے ریٹ کے بورڈ نصب کروا دیے، اگر کوئی دوکاندار زائد ریٹ وصول کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کے لیے بورڈ کے نیچے دیے گئے فون نمبر پر اطلاع کریں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے منافع خوروں کے خلاف کمر کس لی اور زائد ریٹوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔
اسی کے پیش نظر دینہ کے مختلف بازار مین بازار، منگلا روڈ، داتا چوک اور ریلوے روڈ پر خوردونوش اشیاء کے ریٹ کے بورڈ نصب کروا دیے تا کہ کوئی بھی دوکاندار زائد پیسے وصول نہ کر سکے اگر کوئی اس سلسلے میں پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بورڈ کے نیچے دیے گئے نمبر پر فوری اطلاع کریں۔