سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ: گھریلو پریشانی پر نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی

سوہاوہ: بھت مست موہڑہ کھینگراں کے رہائشی نجی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی، حبیب الرحمٰن گوجر خان میں نجی بینک میں سیکورٹی گارڈ تھا، 12 بور رائفل سے خود پر فائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بھت مست موہڑہ کھینگراں کے رہائشی حبیب الرحمٰن ولد محمد بنارس جو ایم سی بی اسلامک بینک سروس روڈ گوجرخان میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا تھا جس نے آج بینک میں آتے ہی 12 بور رائفل سے پیٹ میں گولی مار لی، زخمی حالت میں حبیب الرحمن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حبیب الرحمٰن نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ میں نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے، میرے پاس پیسے نہیں تھے میں نے بچے کی سکول کی فیس دینی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button