جہلم

ای پاسپورٹس اجراء کیلئے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

جہلم: ای پاسپورٹس اجرا ء کیلئے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس کے اجرا کاء آغاز اسلام آباد سے کر دیا گیا ہے۔ جہلم سمیت ملک بھر کے دیگر پاسپورٹس دفاترسے ای پاسپورٹ اجراء کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹک، آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کیلئے کیا گیا ہے جبکہ عام شہریوں کوای پاسپورٹ کا اجرا ء موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر کیا جائیگا، 36 صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 9ہزار اور ارجنٹ فیس 15ہزارروپے مقرر کی گئی ہے ۔

36صفحات کے 10سالہ پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 13ہزار5سو اور ارجنٹ فیس 22ہزار 5سو روپے مقرر کی جائیگی 72صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16ہزار 5سو اور ارجنٹ 27ہزار 500روپے وصول کی جائے گئی اور 72صفحات کے 10سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24ہزار750 جبکہ ارجنٹ فیس40ہزار500روپے وصول ہوگی فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ، موبی کیش اور ایزی پیسہ سے بھی کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button