جہلم
جہلم میں 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

جہلم میں 13 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
درخواست دہندہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے جھاڑیوں میں لے جا کر میرے بھتیجے کے ساتھ بدفعلی کی، بچے کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بچوں او عورتوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔