انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں والی بال کا انعقاد

جہلم: گورنمنٹ آف دی پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ضلع جہلم میں انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں والی بال کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم ڈاکٹر حبیب الرحمن نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں میچ کا باقاعدہ آغاز فیتہ کاٹ کے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھی تھے۔
معزز مہمانوں کا استقبال کالج پرنسپل پروفیسر غزالہ یاسمین، وائس پرنسپل محترمہ شازیہ علی ، انچارج ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن مسز پروین اختر، فوکل پرسن سپورٹس محترمہ مس اقراء توقیر، مس اقصیٰ مبین کرن نے کیا۔
والی بال میچ میںمیزبان ٹیم گورنمنٹ گرایجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم، ضلع کے خواتین کالجزجن میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ جہلم،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سوہاوہ،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ کی اساتذہ کرام اورطالبات کی ٹیموں نے شرکت کی۔
پہلے میچ میں سنگھوئی کالج کی ٹیم شامل نہ ہونے کیوجہ سے یہ میچ سوہاوہ نے جیتا ، دوسرا میچ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ جہلم کے مابین ہوا جس میں ایسوسی ایٹ کالج(کامرس) کچہری روڈکی ٹیم نے میچ جیتا۔
اس کے بعد تیسرا سیمی فائنل میچ سوہاوہ کالج اورمیزبان ٹیم گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جہلم کے مابین ہوا جس میں جیت میزبان ٹیم کی ہوئی ، اس طرح چوتھا سیمی فائنل میچ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کچہری روڈ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین دینہ کے مابین ہوا جس میں جیت وومن دینہ کی ہوئی۔
پانچواں میچ جو کہ فائنل میچ تھا وہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دینہ اور میزبان ٹیم گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خوتین جہلم کے مابین ہوا جس میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور میزبان ٹیم نے پہلے وقت میں 12 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس کئے دوسرے راؤنڈ میں 4 کے مقابلے میں 25 پوانٹس کرکے ڈسٹرکٹ لیول میں جیت حاصل کرلی ، جس پر پرنسپل صاحبہ ، فیزکل ایجوکیشن کی ٹیچر اور فوکل پرسن نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ یہ ڈسٹرکٹ انٹر کالجیٹ سپورٹس کا سلسلہ 13 فروری سے شروع ہوا اور 17 فروری تقسیم انعامات پر اختتام پذیر ہوگا۔