جہلم

ضلع جہلم میں الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں تجویز کردہ پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرکے انتظامات کو حتمی شکل دیں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق عملہ کی تربیت اور دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے آمدہ الیکشن برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد اب صرف ایک ماہ کا وقت باقی ہے اس دوران تمام پولنگ سٹیشنوں پر ہر قسم کے انتظامات اور عملہ کی ڈیوٹی، تربیت، سکیورٹی کے حوالے سے تمام ریٹرننگ افسران و اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں ہر تجویز کردہ پولنگ سٹیشن کا دورہ کریں اور وہاں انتظامات کو حتمی شکل دے کر الیکشن کے لئے تمام اقدامات مکمل کریں۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے افسران نے تیاریوں بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button