جہلم: تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں ساتویں جماعت کے طالبعلم کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی کوشش ، متاثرہ طالبعلم کے والد نے تھانہ کالا گجراں درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نئی آبادی مجاہد آباد جہلم کے رہائشی محمد آصف ولد عاشق حسین نے تھانہ کالا گجراں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ ٹیلرنگ کا کام کرتا ہوں ، سائل کا بیٹا عبدالرحمن جو کہ ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے جس کی عمر15/16 سال ہے گزشتہ روز29 اکتوبر کو میرے بیٹے کو علی ولد نامعلوم نے فون کرکے گنزہ مارٹ جی ٹی روڈ کے باہر بلایا کہ تمہارے ساتھ ضروری کام ہے۔
آصف نے بتایا کہ میرا بیٹا وہاں پہنچ گیا،وہاں پر پہلے سے 3 نامعلوم لڑکے موجود تھے جنہوں نے میرے بیٹے کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے کشمیر پلازہ برلب جی ٹی روڈ جہاں علی نامی شخص کا دفتر ہے لے گئے میرے بیٹے کو وہاں پر برہنہ کرکے تشدد کیا اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی اور ویڈیو بناء کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اور میرے بیٹے کو دھمکیاں دیں کہ اگر کسی سے کوئی ذکر کیا تو تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست لیکر تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔