پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جنید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم رواں ماہ سے 90لاکھ کے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔