جہلم پریس کلب کا اجلاس، بابائے صحافت یوسف ناز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا

جہلم پریس کلب کے اجلاس میں پچھلے ڈیڈھ ماہ سے علیل ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر بابائے صحافت یوسف ناز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمودنے کہا کہ بابائے صحافت یوسف ناز نے ضلع جہلم کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اور مظلوم طبقہ کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا ۔ یوسف ناز نے ضلع جہلم میں صحافت جیسے مقدس شعبے کو روشناس کروانے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ، یوسف ناز صحافی برادری کے لئے مشعل راہ ہیں۔

صحافیوں نے یوسف ناز کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے نقش قدم پر چلنے اور بابائے صحافت کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

اس موقع پر صحافیوں نے ضلع جہلم کی سماجی ،ر فاعی ، فلاحی ، شہری ،مذہبی اور تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے مطالبہ کیاہے کہ بابائے صحافت یوسف ناز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ وہ دوبارہ محفل کی رونق بن سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button