پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں ہوا ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 50 سالہ محمد اقبال ولد لال خان، 34 سالہ تصور حسین ولد لال خان، 45 سالہ محمد سہیل ولد محمد اشرف اور محمد اکرم ولد لال حسین شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔