دبئی: گزشتہ دنوں شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار مہدی حسن خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے "بزم مہدی حسن خان” کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں موسیقی کے شائقین نے شرکت کی۔
اس موقع پرراجستھان (بھارت)کے ڈاکٹر دیپیش کمار جنہوں نے مہدی حسن خان کے فن پر پی ایچ ڈی کی ہے اور مہدی حسن پر ہندی زبان میں ایک مکمل کتاب بھی لکھی ہے۔
انہوں نے گلوکار مہدی حسن خان کی گائیکی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا- مقامی گلوکاروں ندیم ایاز، شفانہ، صمد اور الیاس نے بھی اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
موسیقی کی اس تقریب میں عماد الحسن نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ اشتیاق مرزا نے ڈاکٹر دیپیش کی مہدی حسن خان پر لکھی گئی کتاب کے چند اقتباسات پڑھ کرحاضرین محفل کو سنائے۔