دینہ
قدرت پھر ہوئی مہربان، ضلع جہلم میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

جہلم: ضلع جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈدادنخان اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں کے چہروں کھل کھلا اٹھے۔
ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بارش کے بعد سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا۔ گرمی کی شدت بھی مزید کم ہو گئی، مزید رم جھم کا امکان ہے۔