پنڈدادنخان: امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 26 کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نے نگران وزیراعظم پاکستان ڈاکٹر انوارالحق کاکڑ سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع جہلم سید زاہد حسین شیرازی نے للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کام کی سست روی سے علاقہ کو درپیش مشکلات بارے وزیراعظم کو بتایا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فنڈز بحال کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور موقع پر وزیر منصوبہ بندی کو حکم دیا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز جلد جاری کئے جائیں اور منصوبہ کی جلد تکمیل کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔