
دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا مزید ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
جہلم میں 14 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ ابھی تک کل 2650 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے کل 76 اموات ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مارچ سے لے کر اب تک 35 اموات ہوئی ہیں۔ ابھی تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 777316 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں، کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسینیشن اور احتیاط سے ہی ممکن ہے۔