جہلم

جہلم میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد

جہلم: سانحہ پشاور کو 7 برس بیت گئے، مگر شہداء کی یاد آج بھی تازہ ہے، علی الصبح ضلع بھر کی مساجد ، دینی مدرسوں اور اسکولز میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں مقررین نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، شہر کے دل شاندار چوک میں شہریوں کی جانب سے موم بتیاں جلا کر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور اے پی ایس کے شہداء کی 7 ویں برسی کے موقع پر علی الصبح ضلع بھر کی مساجد، دینی مدرسوں اور اسکولز میں شہداء کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریبات میں مقررین نے روح افروز تقاریر کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر سکولوں کے بچے اور اساتذہ شریک ہوئے،اساتذہ اور بچوں کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کا ایسا دکھ ہے جو شاید کبھی نہ بھلایا جاسکے گا مگر آج ہم سب نے مل کر دہشتگردوں کو شکست دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر لا کھڑا کیا ہے۔ تقریب میں ملک کی سلامتی اور تعمیر و ترقی کے لیے بھی کی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button