دینہ

دینہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں شہری کے گھر کی چھت سے لاکھوں روپے مالیت کے کبوتر لے اُڑے

دینہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں شہری کی گھر کی چھت سے لاکھوں روپے مالیت کے کبوتر لے اُڑے، گھر کے اہل خانہ نے صبح دیکھا کہ پنجرا خالی تھا اور کبو تر غائب تھے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ رحمن آباد کے رہائشی افتخار حسین ولد نو ر شاہ کے گھر نا معلوم چور داخل ہو کر چھت سے ایک لاکھ مالیت کے 110کبو تر نکال کر لے گئے ،جب گھر کے اہل خانہ صبح چھت پر گئے تو دیکھا کہ تا لا ٹو ٹا ہوا تھا اور پنجرے سے تمام کبو تر غائب تھے۔

متا ثرہ شخص افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کبو تر بڑے قیمتی تھے اور میں نے بڑے شو ق سے پال رکھے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button