جہلماہم خبریں

مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی

جہلم:  مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری شروع کر دی، بلدیاتی امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے بورڈ تشکیل دینے پر مشاورت شروع، قائدین کی ہدایت پر سینئر اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہو گئیں، مسلم لیگ ن نے بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے بورڈ تشکیل دینے پر مشاورت شروع کردی گئی ہے، قائدین کی ہدایت پر سینئر اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو امیدواروں کے انٹرویو کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے جلد شیڈول جاری ہوگا۔

لیگی تنظیمی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سابقہ امیدوار بھی ٹکٹ کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button