پنڈدادنخان
ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان کا سکولوں کا اچانک دورہ، سکول میں قران پاک کی تعلیم کو چیک کیا

پنڈدادنخان: ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان شاہد بشیر کا سکولوں کا اچانک دورہ، سکول میں قران پاک کی تعلیم کو چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کھیوڑہ کا اچانک دورہ کیا اور کلاسوں میں قرآن پاک کی تعلیم کے پیریڈ چیک کیے اور بچوں سے سوالات بھی کیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل جج شاہد بشیر نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔