جہلم

کالا گجراں کی سڑکوں پر اسپیڈ بریکروں کی بھر مار، شہری پریشان، حادثات معمول بن گئے

جہلم کے گنجان آباد علاقہ کالا گجراں کی سڑکوں پر اسپیڈ بریکروں کی بھرمار شہری پریشان، حادثات معمول بن گئے۔ اوور سپیڈ چھوٹی گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو کنٹرول کرنے کیلئے علاقہ مکینوں کی جانب سے بنائے گئے سپیڈ بریکر بغیر کسی نشان کے سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں کے مالکان، ایمبولینسز کیلئے حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے گنجان آباد علاقہ کالا گجراں میں بااثر افراد نے گلی محلوں کی سڑکوں پر کنکریٹ پہاڑی نما سپیڈ بریکر تعمیر کرکے سڑکوں پر سے گزرنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے تعمیر ہونے والے سپیڈز بریکرز پر کسی قسم کی کوئی نشاندہی، رنگ روغن نہیں جس سے واضع ہو سکے کہ آگے سپیڈ بریکر موجود ہے اور نہ ہی کسی قسم کے بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں جس سے واضح ہو سکے کہ کتنے فاصلے پر سپیڈ بریکر موجود ہے۔

نشاندہی نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں کے مالکان، ایمبولینسز حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں، گاڑیوں میں سوار مریضوں اور ان کے لواحقین موٹر سائیکل پر سوار افراد اور خواتین اچانک جمپ لگنے سے زمین پر گر پڑتے ہیں متعدد افراد زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں کا رخ کر چکے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود کالا گجراں میں تعمیر ہونے والے ٹیلہ نما سپیڈ بریکرز کو ختم کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور سپیڈ بریکرز تعمیر کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button