دینہاہم خبریں

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دینہ میں ویگنوں اور چنگ چی رکشوں کے کرائے کم نہ ہو سکے

دینہ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دینہ میں ویگنوں اور چنگ چی رکشوں کے کرائے کم نہ ہو سکے، لوگوں اور ڈرائیور حضرات میں توں تکرار، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی۔ دینہ سے جہلم، میرپور ، راولپنڈی اور دوسرے شہر جانے والی وین، ویگنوں اور دیہاتوں کی طرف جانے والی بسوں، شہروں سے چلنے والے چنگ چی رکشوں نے کرایہ کم کرنے سے انکار کر دیا۔

شہر سے شہر تک رکشہ والوں نے کرایہ 40 روپے تک وصول کر رہے ہیں، اس سلسلے میں لوگوں اور ڈرائیور حضرات میں کافی تکرار دیکھنے میں آئی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث گاڑیوں کے کرائے بھی کم کروائے جائیں تا کہ غریب لوگ آسانی کے ساتھ سفر کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button