جہلم

جادہ تا بلال ٹاؤن روڈ کا نام تبدیل کرکے ہیوی ٹریفک ڈمپرز روڈ رکھ دیا جائے۔ شہری حلقے

جہلم: شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ جادہ تا بلال ٹاؤن روڈ کا نام تبدیل کرکے ہیوی ٹریفک ڈمپرز روڈ رکھ دیا جائے، مذکورہ سڑکوں پر سے سارا دن ڈمپرز ، ٹرالرز، ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت کیوجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، خصوصاً سکول و کالجز میں چھٹی کے اوقات اور شام کے وقت ٹریفک طویل دورانیے تک جام رہتی ہے جس سے نہ صرف مقامی افراد بلکہ دوسرے شہروں سے آنے والے افراد بھی ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھاری گاڑیوں کی آمدورفت کیوجہ سے سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے، ایک گھنٹے میں درجنوں ڈمپرز ،ٹرالرزاور ٹریکٹر ٹرالیاں گزرتے ہیں یعنی 24 گھنٹوں میں درجنوں سے زائد بھاری گاڑیاں گزرتی ہیں، ٹریفک جام رہنے سے جہاں شہریوں ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں ہسپتال ، ضلع کچہری اور دیگر سرکاری دفاتر میں جانے والے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ شہر کی اندورنی سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کی سڑکوں پر ہسپتال، سکولز، کالجز، ضلع کچہری سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر و بینک قائم ہیں جس کی وجہ سے سرکاری اداروں میں جانے والے افراد، سکول و کالجز میں جانے والے طلباء و طالبات جبکہ ہسپتال میں جانے والے مریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صبح سویرے سرکاری ملازمین، طلباء و طالبات کی گاڑیاں و ایمبولینسز بھاری گاڑیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہوتی ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button