پنڈدادنخاناہم خبریں
پاکستان ریلوے کا پنڈدادنخان سے ملکوال سیکشن پر شٹل ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

پنڈدادنخان: پاکستان ریلوے نے پنڈدادنخان سے ملکوال سیکشن پر شٹل ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ پنڈدادنخان سے ملکوال سیکشن پر شٹل ٹرین کا آزمائشی آپریشن اسی ماہ شروع ہوگا، ٹرین دن میں 3 چکر لگائے گی۔
ملکوال —— پنڈدادن خان سیکشن
آزمائشی ٹرین اپریشن اسی ماہ کے اختتام پر شروع ھوگا
ٹرین دن میں تین راؤنڈ ٹرِپ گی
مسافر نے دلچسپی لی تو اسے مستقل کر دیا جائیگا
انشا اللّٰہ اھل علاقہ کے قیمتی وقت اور کرایے کی بچت ھو گی— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 16, 2022
وفاقی وزیرسعد رفیق نے کہاکہ مسافروں نے دلچسپی لی تو ٹرین روٹ مستقل کر دیا جائے گا۔