جہلم

جہلم میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے

جہلم: آوارہ کتوں کی بھرمار سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے شہر کے گلیوں بازاروں، قصابوں کی دکانوں اور پھٹوں کے اردگرد آوارہ کتوں کے غول نظرآتے ہیں جبکہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں، ضلع کے دیہاتی علاقوں کی صورتحال بھی شہر سے مختلف نہیں ،متعلقہ محکموں کے اہلکار کتوں کو تلف کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے اچانک آوارہ کتے گلیوں، محلوں، چوک چوراہوں بازاروں سے گزرنے والے شہریوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں، بعض اوقات کتوں کے غول قبرستانوں کا رخ کرتے ہوئے قبرستان کو اپنی پناہ گاہ بناتے ہیں، شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ بھی کیا لیکن بے سود رہا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button