جہلم

جہلم شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی سڑکوں جن میں میجر اکرم شہید روڈ، کمیلا روڈ، مجاہدہ آباد پل،لاری اڈہ تا جی ٹی ایس چوک سول لائن روڈ ، ضلع کچہری سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے۔

مذکورہ سڑکیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ان سڑکوں سے شہری شہر و اندرون شہر کے علاقوں میں سفر کرتے ہیں اور مسافر گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کا گزرنا زیادہ ہوتا ہے ، سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں سڑکوں پر راہزنی، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بھی روزانہ کا معمول بن چکی ہیں۔مذکورہ سٹرکوں پر شہری آبادیاں ہونے کی وجہ سے رات کے وقت شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مناسب بدوبست نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس نصب اور درست کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button