جہلم

جہلم میں بیواؤں، یتیموں اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بہروپیا نما بھکاریوں کی یلغار

جہلم: بھکاریوں نے شہر کو یرغمال بنا لیا، بیواؤں، یتیموں اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بہروپیا نما بھکاریوں کی یلغار،شہریوں کا قانون نافذ کرنے والے ادارے سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی اضلاع سمیت دیگر شہروں سے آئے ہوئے بہروپیے بھکاری خاندانوں نے چھوٹی اور نوجوان لڑکیوں کو بھیک مانگنے کے پیشے سے منسلک کر رکھا ہے۔ عورتیں ریلوے روڈ، شاندار چوک ، ریلوے اسٹیشن ، ضلع کچہری ، سول ہسپتال، جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے کارروباری مراکز اور اہم مقامات پر بھیک مانگتے دکھائی دیتیں ہیں۔

بھیک مانگنے والی لڑکیاں گاڑیوں سے اترنے والی خواتین کو گھیرے میں لے لینا اور ان کی تذلیل کرنا معمول بنا رکھا ہے جبکہ ریلوے روڈ پر موجود نوجوان لڑکیاں مضافاتی علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسا کر جمع پونجی سے محروم کر دیتی ہیں۔

شہریوںنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں موجود بھکاریوں کے خاندانوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ بیواؤں ، یتیموں اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بھکاریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button