
رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 13 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 قمار بازوں امیر حمزہ ولد محمد بشیر ساکن جہلم اور ثمر ریاض ولد محمد ریاض ساکن جہلم کو دریا کے کنارے بالمقابل مدرسہ دعوت اسلامی ریڈ کر کے گرفتار کیا جو بزریعہ مرغ لڑائی جواء کھیل رہے تھے جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 1200 روپے، 2 عدد موبائل فون،1 عدد موٹر سائیکل اور 3 عدد مرغے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش حارث ناصر ولد ناصر جان ساکن نیو کرسچن کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 بوتلیں شراب برآمد اور کاشف ولد مظہر مسیح ساکن نیو کرسچن کالونی روہتاس روڈ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 24 بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم وقار حیدر ولد سلابت خان ساکن سگھر پور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 50 عدد شرنائیاں اور 50 عدد گولے پٹاخے برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم مدثر نذر ولد نذر حسین ساکن محلہ جلالپور شریف کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 160 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 500 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد ارسلان عرف شانا ولد محمد اسحاق ساکن پوٹھہ خاص سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1360 گرام چرس گردا نما اور رقم وٹک مبلغ 1400 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہزاد احمد ولد دین محمد ساکن چک دریا دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1360 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1600 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد منشاء ولد محمد علی ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم صفدر علی ولد محمد نواز ساکن ضلع سرگودھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش محمد شہروز ولد محمد رفیق ساکن باغ محلہ جہلم، بلال عباس ولد اظہر حسین ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم اور محمد عارف ولد غلام قادر ساکن مظفر آباد آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے پتنگیں معہ ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔