جہلماہم خبریں

جہلم کے مجاہدہ آبا اوور ہیڈ برج پر لگی لائٹس کئی ماہ سے بند، تاحال بجلی کے کنکشن نہ ہو سکے

جہلم: مجاہدہ آباد کے مقام پر بنایاگیا اوور ہیڈ برج تو بن چکا لائٹس بھی لگا دی گئیں، اندھیرا اوور ہیڈ بر ج کا مقدر بن گیا، اوور ہیڈ برج پر لگی لائٹس کئی ماہ سے بند پڑی ہیں، ان لائٹس کے بجلی کنکشن بھی نہیں کیے گئے، رات کو اوور ہیڈ برج بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے مجاہدہ آباد کے مقام پر بنے اوور ہیڈ برج پر لگی لائٹس کئی ماہ سے بند پڑی ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان لائٹس کا بجلی کا کنکشن بھی نہیں ہوا جبکہ کئی لائٹس ٹوٹ بھی چکی ہیں، ذمہ داروں نے اس اوور ہیڈ برج کو کبھی دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا کیونکہ اوور ہیڈ برج پر کئی جگہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہے۔

سڑک کے کناروں پر گھاس اگنے سے بارش کا پانی بھی سڑک پر کھڑا رہتا ہے، پل کی دونوں سائیڈوں پر پانی نکلنے کی جگہ ہی نہیں، مجاہد آباد اوور ہیڈ برج پر لائٹس تو لگا دی گئیںلیکن ان کا بجلی کا کنکشن کرنا بھول گئے، پل پر رات کو اندھیرا ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے اس پل کی کوئی دیکھ بھال ہی نہیں کی اوور ہیڈ برج رات کو بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ اس اوور ہیڈ برج کی سڑک بھی کئی جگہ سے ٹوٹ چکی ہے اور بڑے بڑے گڑھے بھی بن چکے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے موٹے حادثات تو روزانہ ہورہے ہیں، خدشہ ہے کہ کہیں کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوجائے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجاہدہ آباد اوو ہیڈ برج پر لگی لائٹس کو رات کے وقت جلایا جائے اور ان لائٹس کا بجلی کا کنکشن بھی کیا جائے اور اس اوور ہیڈ برج کی سڑک پر بنے بڑے بڑے گڑھوں کی بھی مرمت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button