
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کا لکڑ چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، چوری شدہ لکڑی برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود اور انچارج چوکی کسیال ملک سجاد نے لکڑی چوری کرنے والوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مسروقہ لکڑی بھی برآمد کر لی۔
ملزمان کی شناخت اسماعیل، طاہر، ضمیر اور سلیم کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈومیلی کی پولیس چوکی کسیال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ایس ایچ او ڈومیلی اور انچارج چوکی کسیال کو شاباش پیش کی۔