
ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں طلباء کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ویڈیو سامنے آئی جس میں ملزم طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، تھانہ ڈومیلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے۔