پبلک سروس گاڑیوں میں کیمرہ نصب کرنے کی مہلت ختم

جہلم: پبلک سروس گاڑیوں میں کیمرہ نصب کرنے کی مہلت ختم، پبلک سروس گاڑیاں جنہوں نے کیمرا (Dash Cam) نصب نہ کیے ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود نے کہا کہ دس دن کی خصوصی وارننگ مہم کے بعد جرمانے کا اجرا کیا جائے گا۔ کیمرا نصب نہ کرنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو موٹرویز پر داخل نہ ہونے دیا جائے گا۔ نئی سپیڈ لمیٹڈ پر عمل درآمد کے لیے بریفنگ/ وارننگ شروع کی جائے۔ دس دن کی خصوصی بریفنگ کے بعد جرمانے کے ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے سیکٹر کمانڈر نارتھ II ایس پی سجاد حسین کی زیر نگرانی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پبلک سروس گاڑیوں کو کیمرہ نصب کرنے کی مہلت ختم ہونے پر اور موٹرویز پر/ نئی سپیڈ لمیٹڈ کے نفاذ کی خصوصی بریفنگ شروع کر دی ہے۔
مزید برآں اس سلسلے میں پبلک سروس گاڑیوں کو وارننگ دی جارہی ہے تاکہ دس دن کے اندر اندر کیمرہ کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیں۔اور موٹر ویز پر نئی سپیڈ لمیٹڈ پر عمل کریں۔مطلوبہ مہلت ختم ہونے کے بعد بلا تفریق قانونی کارروائی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔سیکٹر این فائیو نارتھ II میں تمام ٹول پلازہ جات، پبلک سروس اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پر خصوصی بریفنگ دی جا رہی ہے۔