دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم چور سرشام بیٹریوں کی دوکان سے 12 لاکھ مالیت کی بیٹریاں لے اڑے

دینہ میں نامعلوم چور سرشام دوکان کے تالے توڑ کر 12 لاکھ روپے مالیت کی 41 بیٹریاں اور یو پی ایس لے اڑے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گئی، نامعلوم چوروں کے خلاف رپو رٹ درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا، تاجر حضرات سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ گزشتہ روز سرشام دینہ جی ٹی روڈ پر واقع ارشد بٹ آٹو الیکٹریشن اینڈ بیٹری سروس کے تالے توڑ کر نامعلوم چور شام سوا 7 بجے کے قریب دوکان میں پڑی 12 لاکھ روپے مالیت کی 41 بیٹریاں اور یو پی ایس لے اڑے، چوکیدار مارکیٹ میں تالے چیک کرنے گیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور بیٹریاں غائب تھیں۔
دینہ میں نامعلوم چور سرشام بیٹریوں کی دوکان سے 12 لاکھ مالیت کی بیٹریاں لے اڑے
اطلاع ملتے ہی دوکان مالک محمد ارشد ولد محمد بشیر سکنہ ٹھیکریاں دینہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور بعد ازاں پولیس سٹی چوکی دینہ کو اطلاع ملنے بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے، جنہوں نے نامعلوم چوروں کے رپورٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

متاثرہ مالک محمد ارشد بٹ کہا کہنا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، 12 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں اور یو پی ایس چور لے اڑے ہیں اعلی احکام میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں، دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button